پنچایت نے پسند کی شادی کرنیوالوں کی زبردستی طلاق کرا دی

دوسری طرف سی پی او ملتان چوہدری سلیم نے اس واقعہ پر پنچایت کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ عدنان اور عظمیٰ کو پولیس تحفظ دے گی،مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اس لئے دونوں کو تھانے بلایا گیا ہے تاکہ وہ ملزمان کی نشاندہی کریں ملزمان کو آج ہی گرفتار کر لیا جائے گا ، انہوں کہا کہ پنچایتی نظام میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے سی پی او ملتان کے حکم پر لڑکی کے خاندان کے پانچ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق لڑکی عظمیٰ بی بی کا گھر18کسی ہے جہاں پر مظفرآباد کےرہائشی عدنان کوبلایا گیا اورگھرمیں سید طاہرعباس، الیاس، فیصل شاہ اورجاویدشاہ اورارشادبی بی نے گن پوائنٹ پرعدنان سے طلاق لکھوائی،پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔
0 comments
Write Down Your Responses