بہاولنگر میں باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

بہاول نگر کے علاقے میکلورڈ گنج میں ریاض قاضی نامی شخص نے بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔ ہلاک شخص کی بیوی جھگڑے کے بعد خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ ریاض قاضی نے آئے روز گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نہ صرف اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا بلکہ خود بھی خودکشی کرلی۔
0 comments
Write Down Your Responses