لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

سی ٹی ڈی کے پاس اطلاعات تھیں کہ 6 سے 7 دہشت گردوں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رکھا ہے جس پر پولیس نے شیخوپورہ کے قریب سگیاں پل پر دہشت گردوں کو روکا تو ان کا پولیس نے مقابلہ ہو گیا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، رائفلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا
0 comments
Write Down Your Responses