شمالی کوریا کی جانب سے مزید تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

یو ایس پیسیفک کمانڈ کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائلوں سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی اس کے علاقے گوآم کو کوئی خطرہ ہے۔ امریکی پیسیفک کمانڈ کے ترجمان کمانڈر ڈیوڈ بینہم کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے تازہ میزائل ٹیسٹ کی مزید جانچ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ اس نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر امریکی رویہ نہ بدلا تو وہ کوریا کے قریب موجود امریکی جزیرے گوآم کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔
امریکا کو شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر تشویش ہے اور وہ اس پر فوری پابندی چاہتا ہے جبکہ شمالی کوریا کسی صورت اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں کی نئی قرارداد منظور کی تھی جس سے شمالی کوریا کی معیشت کو ایک ارب ڈالر تک کا نقصان ہو گا تاہم شمالی کوریا نے اس قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے نہیں روک سکتیں۔
0 comments
Write Down Your Responses