نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار،سابق وزیر اعظم نے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے نیب میں تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔ سابق وزیر کے وکیل نے تحریری جواب نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا ہے۔ وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کر رہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے،نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار چیرمین نیب کے پاس ہے اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکا ہے جب کہ اسی بنا پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، اس مرحلے پرنوازشریف کا نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔
تحریر ی جواب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل محمد امجد پرویز کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جو کہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔
0 comments
Write Down Your Responses