اب بولتے جائیں اور اردو لکھتے جائیں“ گوگل نے پاکستانیوں کیلئے اب تک کا سب سے شاندار فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے کی بورڈ ایپلی کیشن ”جی بورڈ“ میں اردو سمیت 30 مختلف زبانوں کی پہچان کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب آپ اپنی مادری زبان بول کر بھی سمارٹ فون پر سرچ کر سکتے ہیں، دوستوں کو پیغامات وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹائپ کرنے سے تنگ آ چکے ہیں، تو یہ فیچر آپ کیلئے انتہائی مفید ہے جس کے ذریعے اردو یا کوئی اور زبان میں کچھ بھی لکھنے کیلئے انگلیاں نہیں بلکہ زبان ہلانے کی ضرورت ہو گی۔
ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد اسے ایکٹو کریں اور پھر سپیس کا بٹن دبا کر رکھیں گے تو آپ کے سامنے کی بورڈ سلیکشن ونڈو آ جائے گی، اس پر گوگل وائس ٹائپنگ کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔اگر سپیس کا بٹن دبا کر رکھنے پر سامنے آنے والی آپشنز میں گوگل وائس ٹائپ نہ ہو تو موبائل سیٹنگز میں جائیں اور ’لینگوئج اینڈ ان پٹ‘ پر کلک کریں اور یہاں موجود گوگل وائس ٹائپنگ کو ایکٹویٹ کریں۔اس کے بعد جی بورڈ کی سیٹنگز میں جائیں اور لینگوئج کی آپشنز میں جا کر انگلش کو ڈی سلیکٹ کر کے اردو سلیکٹ کر لیں۔ (آپ جب چاہیں واپس انگلش زبان کو سلیکٹ کر سکتے ہیں)
اوپر بتائی گئی تمام ہدایات پر کامیابی سے عمل کے بعد آپ گوگل کا شاندار فیچر استعمال کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور اب بس سپیس کا بٹن دبا کر گوگل وائس ٹائپ سلیکٹ کریں اور اردو بولنا شروع کر دیں، جی بورڈ ایپلی کیشن خود بخود آپ کی سکرین پر اردو ٹائپ کرنا شروع کر دے گی۔
0 comments
Write Down Your Responses