صوابی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر پختونخواہ پولیس کے مطابق صوابی پولیس نے معتبر کوٹھے کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں ا سلحہ و بارود برآمد کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے،۔گاڑی سے ساڑھے7کلوبارود،400 ڈیٹونیٹر،800 گزپرائما کارڈ برآمدہوئے ہیں ۔ پولیس نے گاڑی میں قبضے میں لے کر شواہد کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔
0 comments
Write Down Your Responses