70سال میں پہلی بار تعلیم کے لئے900ارب مختص کئے گئے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں ایم ایس ،ایم فل اورپی ایچ ڈی کے طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ وزیراعظم سکیم کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں2011-12کے دوران اعلیٰ تعلیم کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 12ارب روپے فراہم کئے گئے۔اس مرتبہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو اس سلسلے میں 100ارب روپے دیئے جارہے ہیں. نومنتخب وزیراعظم اوران کی کابینہ بااختیارہے اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی کاسفرجاری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل ایکشن پلان اورسی پیک پرکام اسی رفتار سے جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے عدلیہ کے فیصلے کوتسلیم کیااورہم نے پہلی بار یہ بھی دیکھاکہ پرامن انتقال اقتدار عمل میں آیا۔تقریب میں 170 طلباءمیں یہ لیپ ٹاپ دیئے گئے
0 comments
Write Down Your Responses