آئی جی پنجاب نے دو ڈی ایس پیز معطل کر دیئے
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے دو ڈی ایس پیز کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ایس ڈی پی او مظفر آباد، ملتان محمد سلیم خان نیازی اور ایس ڈی پی او صدر راولپنڈی محمد سلیم شامل ہیں ۔ دونوں ڈی ایس پیز کو فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیںجس کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا ۔
0 comments
Write Down Your Responses