سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی اور غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیے

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس پیر سے سماعت کیلئے مقرر کر دیے ہیں ، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان کیسز کی سماعت کریگا۔
پیر کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل انور منصور اپنے دلائل دیں گے جن کے دلائل ختم ہونے کے بعد درخواست گزار لیگی رہنماﺅں کے وکلاءکے دلائل سنے جائیں گے۔
0 comments
Write Down Your Responses