وزیر اعظم نااہلی سے این اے120 میں خالی ہونیوالی سیٹ پرپی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد ہونگی
انہوں نے کہا کہ ہم نے قانونی جنگ جیتی ہے ، سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ تاریخی نو عیت کا ہے اور اس سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے موقف بہترین اور حقائق پر مبنی تھا ۔ ن لیگ وزیر اعظم کی نا اہلی کو کرپشن کی بجائے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کی وجہ بتا رہی ہے اگر کرپشن کے مسائل نہ ہوتے تو سپریم کورٹ ریفرنس نا بھجواتی اور پٹیشن کو خارج کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اجلاس میں ججز کا شکریہ ادا کیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم کو خوش کن حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔مسلم لیگ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ نا اہلی عالمی سازش کے تحت ہوئی ہے اوراگر بین الاقوامی سطح پر بھی دیکھا ہے کہ کسی ملک نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا اور جمہوریت کو کسی طور پر بھی خطرہ نہیں ہے نہ ہی اس کی ضرورت پیدا ہونے دیں گے ۔ تحریک انصاف جمہوریت کی حامی ہے اور اس پر کسی طرح کا کمپرومائز نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جمہوریت مضبوط ہو ئی ہے۔ کل ہم نے یوم تشکر کے لئے کارکنوں کو کال دی ہے اور عمران خان قوم کو مستقبل کا لائحہ عمل دینا ہے اور قوم کو اپنے ویژن سے آگا ہ کرنا ہے۔ نواز شریف کی سیٹ خالی ہونے پر این اے 120میں تحریک انصاف اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی ۔ ہم سے اپوزیشن لیڈر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور وزیر اعظم کی تقرری بارے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنا فیصلے کا اعلان کرنے سے پہلے دیگر پارٹی سے مشاورت کرتے تو بہت اچھا ہو تا لیکن اگر وہ اب بھی اس معاملے پر بات کرنا چاہیں گے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں اوردیگر پارٹیاں بھی قابل احترام ہیں
0 comments
Write Down Your Responses