شادی شدہ خاتون سپرے پی کر خود کشی کر لی

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز ) شادی شدہ خاتون نے خاوند کیساتھ جھگڑنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 22تھری آر میں شازیہ نامی خاتون کی اپنے شوہر صفدر علی کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے گھر میں موجود زہریلی سپرے پی لی جس کے نتیجہ میں شازیہ کی حالت غیر ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا ۔جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی اور جاں بحق ہو گئی ۔پولیس مصروف
تفتیش ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses