ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں؛راجہ شاہدنذیر

وہاڑی( ایم وی این نیوز بیورورپورٹ ) ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہدنذیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں دوران ڈرائیونگ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے انہوں نے بتایا کہ خراب موسم خاص طور پر دھند کے موسم میں ہمیں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط اور حوش و حواس قائم رکھ کر ڈرائیونگ کرنی چاہئے تا کہ ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکیں ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر نے کہا کہ ہمیں اپنے کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے اس موقع پر چوہدری تسلیم،چوہدری سلیم،محبوب احمد،وحید شاہ،راؤ ندیم ،محمد رمضان و دیگر بھی موجود تھ

0 comments

Write Down Your Responses