نامعلوم چور لاکھوں نے پورے گھر کا صفایا کر دیا

ہارون آباد (ایم وی این نیوز )نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی اشیاء چوری کر کے پورے گھر کا صفایا کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیواں احاطہ کے رہائشی ظفر اقبال نے تھانہ سٹی ہارون آباد میں درخواست گزاری ہے کہ چند روز قبل وہ اپنے قریبی عزیز کی تیمار داری کی غرض سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چک 123سکس آر گیا ہوا تھا کہ اگلے دن واپسی پر گھر واپس آئے تو دیکھا کہ باہر والے دروازے کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا ۔پٹرتال سامان کی تو طلائی زیورات ،نقدی ،یو پی ایس مع بیٹری ،ڈونکی پمپ ،کمپیوٹر ،ٹی وی ،قیمتی پارچہ جات و دیگر قیمتی سامان غائب تھا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses