تین مسلح ڈاکوؤں نے نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا

پتوکی (ایم وی این نیوز) تین مسلح ڈاکوؤں نے محمد سرور اوراسکے بھائی کو ہینڈز اَپ کروا کے موٹرسائیکل ،نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبری 8604/LELپر سوار ہوکر ڈاکخانہ سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور دوران تلاشی 15ہزار روپے کی نقدی رقم ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی او ر فرار ہوگئے ۔سٹی پولیس پتوکی نے مدعی محمد سرور کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses