میہڑ موٹر سائیکل رکشہ ذڈرائیوروں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سندھ(ایم وی این نیوز منظوعلی جویو)میہڑ موٹر سائیکل رکشہ ذڈرائیوروں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ،تفصیلات کے مظابق رکشہ ڈرائیور اعجاز علی ڈھوٹ، گل حسن کھوسہ، امیر علی کھوسہ،عرض محمد چانڈیہ، اور دیگر کی قیادت میں میھڑ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی م،ظاھرہ کیا مظاھرین نے میہڑ پولیس کے خلس سخت نعرے بازی کی پریس کلب اور انڈس ھائیوے پر دھرنے دیئے جس کے باعث لاڑکانہ سے کراچی جانے والی ٹرءئفک معطل ہوگئی اس موقع پر مظاہرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کے میہڑ شہر میں ایک ھزار سے زائد موٹر ساءئکل رکشہ ہیں جن سے میہڑ پولیس 20رپئے روزانہ ہر رکشہ سے وصول کرتے ہیں اور جب سے ہم نے بھتا دینا بند کیا ہے تو پولیس ھمارے ڈرائیوروں کو بلا جواز تشدد کر تی ہے او ہمارے رکشہ ؤں کا نقصان کرتے ہیں میہڑ پولیس نے دھرنے کو ختم کروانے کے لئے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے دھرنا ختم کروایا اور احتجاج کرنے والے سجاد کولاچی ، امیر کھوسہ، وحیدڈھوٹ، سمیٹ 10کو گرفتار کر لیا . 

0 comments

Write Down Your Responses