بجلی چوری روکنے کیلئے پورے ملک سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کی ہدایات پر سختی سے عمل داآمد کرایا جائے

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) فیصل آباد کے تاجروں نے کہا ہے کہ بہت ہو گیا اب پنجاب کے تاجر و عوام بجلی چوروں اور لٹیروں کی عیاشیوں کاخمیازہ نہیں بھگتیں گے وزیر اعظم میا ں نواز شریف کو چاہیئے کہ بجلی چوری روکنے کیلئے پورے ملک سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کی ہدایات پر سختی سے عمل داآمد کرایا جائے ایسا نہ ہو کہ پنجاب کے عوام بھی حکومت کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی بند کردیں انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے قائم مقا م صدر چوہدری غلام سرور جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج ،صوبائی صدر الحاج نواز وہرہ ،قائدحاجی شیخ محمد بشیر،سینئر وائس چیئر مین مرزا صدیق بیگ، اور سینئر تاجر رہنما ؤں، حاجی اسلم بھلی ، شیخ فاضل، حاجی محمد عابد، رانا سکندر اعظم، مرزااشرف مغل ، رانااکرام اللہ ،جاوید ظفر، حاجی شمشاد ،حاجی سلیمان ،شوکت اللہ ،یحیی شاہد،میاں آ صف اسلم ،چوہدری اشرف گجر،شیخ فاروق اللہ والا،ایازترین خان، چوہدری محمود احمد،چوہدری خادم حسین مان ، مظفر یوسف کھوکھر، شیخ نصیر یوسف وہرہ ،چوہدری عزیز الرحمن،،حاجی ندیم وہرہ نے وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی جانب سے خیبر پختون خوا اور صوبہ سندھ میں242 ارب روپے کی بجلی چوری کے چونکا دینے والے انکشافات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم میا ں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ بجلی چوروں کو الٹا لٹکایا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی وگیس چورکسی صوبہ کے ہوں اور انکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ملک و قوم کے خیر خوا ہ نہیں ایسے عناصرملک و قوم کے دشمن ہیں بجلی چوروں کے اس عمل سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بھی گھمبیر ہوتی جارہی ہے ا انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے اور صوبہ سندھ میں(جہاں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہے) وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی جانب سے بجلی چوری کی نشاندہی پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف کے سربراہوں بلاول زرداری و عمران خان کا ٹیسٹ کیس ہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے عمران خان اوربلاول اسکا فوری نوٹس لیکر نہ صرف بجلی چوروں کو اپنی حکومت سے فارغ کریں بلکہ ان سے چوروں سے چوری شدہ بجلی کا 11 گنا وصول کرنے کے علاوہ بجلی چوروں کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر عبرت کا نشان بنا نے میں وفاقی حکومت سے بھر پورتعاون کیا جائے تاجر جر رہنماؤں مرزا محمد افضل بیگ ،میاں رشید،میاں زاہد اسلام ،ملک خادم حسین ،چوہدری محمد اسلم ،ملک شاہد رسول ،حا جی الطاف ،چوہدری محمد ارشد گجر،حاجی ادریس،مرزا طالب حسین،اسامہ سعید اعوان،لالہ معین شیخ،چوہدری اعجاز،چوہدری محمد اشرف، ظہیر رامے، شیخ عبدالوحید ببر،راؤ ہاشم،حاجی رمضان شیدانے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ بجلی چور عیا شاں کریں اور انکا خمیازہ صرف اور صرف پنجاب کے صارفین بھگتیں چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان سے خیبر پی کے میں اربوں روپے کی بجلی چوری کااز خد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

0 comments

Write Down Your Responses