سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

سرگودھا (بیورورپورٹ)ڈی پی او سرگودھاراجہ بشارت محمود کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 3ٹاپ ٹین مجرمان اشتہاریوں سمیت 27 مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ٹاپ ٹین کے مجرم اشتہاری محمد فیصل سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، تھانہ سٹی پولیس نے ٹاپ ٹین کے مجرم اشتہاری بلو سکنہ محمدی کالونی سرگودھا، تھانہ سلانوالی پولیس نے ٹاپ ٹین کے مجرم اشتہاری شمس سکنہ چک96 جنوبی ، دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھانہ کوٹمومن پولیس نے عبدالرحمن سکنہ کوٹمومن، انتظار احمد سکنہ چک10 جنوبی، عظمت علی سکنہ سانگلہ ہل شیخوپورہ، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے سفیر سکنہ اودیاں، محمد اکرم سکنہ ٹھٹھہ بیرا، تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد اسلم سکنہ مڈھ رانجھا، محمد عمران سکنہ رہنوال، تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد نذیر سکنہ چک53 جنوبی، تھانہ صدر پولیس نے محمد فیاض سکنہ اجنالہ، تھانہ بھیرہ پولیس نے پیر محمد سکنہ شیر گڑھ، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے ظفر حیات سکنہ چک مظفر آباد، تھانہ سٹی پولیس نے عمر حیات سکنہ چک127 شمالی، احسان ، محمد فیاض سکنائے سکنہ چک25 شمالی، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے منظور سکنہ چٹھہ کالونی، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منصور حیات سکنہ فیکٹری ایریا ، تھانہ اربن ایریا پولیس نے عمران مسیح سکنہ مجاہد کالونی، محمد اسلم سکنہ لالیاں، تھانہ سلانوالی پولیس نے نثار احمد سکنہ چک129 جنوبی، تھانہ ساجد شہید پولیس نے شربتی عرف نصر اللہ ، ابتشام، امجد عباس اور منور خان سکنائے پیر پنجہ کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses