یارو کھوسہ میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان مقابلہ

ڈیرہ غازی خان(انویسٹی گیشن ٹیم) یارو کھوسہ میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان مقابلےمیں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔
ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے یارو کھوسہ میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر جیسے پی پولیس پہنچی تو چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2  اہلکار جاں بحق جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوبھی مارا گیا۔
پولیس اور مقابلے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ چھوٹو گینگ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses