گڑھی شاہو میں جعلی نوٹ چھاپنے والا گروہ گرفتار

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) پولیس نے گڑھی شاہو میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25 کروڑ مالیت کی غیر ملکی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
پولیس نے گڑھی شاہو میں کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے اور ان کے 2 ملازمین کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 25 کروڑ مالیت کی افغان، تاجک اور امریکی کرنسی اور جعلی نوٹ چھاپنے والی پلیٹس بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالطیف ،آصف محمود جب کہ ان کے ملازمین کاشف عرف کاشی اور رمضان عرف راجو شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروہ شیخوپورہ میں جعلی نوٹ چھاپ کر لاہور کے مختلف علاقوں میں اس دھندے میں ملوث افراد کو دیتے تھے جب کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جعلی نوٹ چھاپنے کا کاروبار بے روز گاری سے تنگ آکر شروع کیا

0 comments

Write Down Your Responses