ایم کیو ایم کے کارکن راشد کوفائرنگ کرکے قتل کردیا

میرپورخاص (ایم وی این بیوروپورٹ) میرپورخاص کی مہران پولیس اسٹیشن کی حدود میں کھان ناکہ کے قریب ایم کیو ایم کے یونٹ 2-B کے رکن 26 سالہ راشد گدی پٹھان ولد احمد خان کو گھر کے دھلیز پر بیٹھے ہوئے اتوار کی رات دیر سے تین جوابداروں گل محمد رند، سکندر رند اور معروف رند نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس واقع کے بعد اتوار کی رات دیر سے مشتعل افراد نے شہر کو بند کروادیا۔ واقع کے اطلاع ملتے ہی حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفرکمالی، ایم کیو ایم میرپورخاص کے زونل آرگنائزر مجیب الحق، سیکٹر اے کے زمیدار آفاق احمد اور دیگر بڑی تعداد میں سول اسپتال میرپورخاص پہچ گئے اور مقتول ایم کیو ایم کے کارکن راشد کی نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد گھر لیکر گئے۔ مقتول ارشد کی پیر کی صبح کالونی گراؤنڈ میں جنازہ نماز ادا گی گئی جنازہ نماز میں ایم کیو ایم کے اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے زمیداران ظفر احمد خان، غلام رسول سمعوں ، فرید احمد ، عظیم دانش، ایم کیو ایم زونل آرگنائزر مجیب الحق، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی سمیت ہزاروں کی تعداد میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب اس واقع کے بعد مشتعل افراد نے شہر بھر میں ھنگاما آرارئی کرکے کاروباری مراکز بند کرادئے ہنگاما آرائی کے دوران میونسپل کمپلیکس میں ایک دکان پر چیز لینے کے لئے آنے والے نوجوان شہروز میمن شدید ہوگیا جسے سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا جس کی کنڈیشن زیادہ خراب ہونے کے باعث سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ مشتعل افراد نے کھان ناکہ چوک پر کھڑی مہران پولیس کی موبائل پر حملہ کرکے شیشے توڑ دئے۔ شہر کے مخلتف علائقوں میں دکانوں کی توڑ پھوڑ کی۔ میونسپل کمپلیکس پر حملے توڑ پھوڑ کرنے اور گاہک کو نوجوان کو زخمی کرنے کے خلاف سیکڑو تاجروں نے میونسپل کمپلیکس کے سامنے ایک گھنٹے تک احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردیا۔ مظاہرہ کرنے والے تاجروں نے املاک کو نقصان پہچانے اور توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی اور نقصان کے ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم میرپورخاص زونل آرگنائز مجیب الحق ، ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے شہر میں ھنگاما آرائی کے واقعیات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بند ہونے والے کاروباری مراکز کو کھلوایا۔ایم کیو ایم زون میرپورخاص کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کارکن کے ھلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حالات خراب کرنے میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی ملوث ہونے والے الزام کی سختی سے تردید کردی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے مقتول کارکن راشد گدی پٹھان کے بہنوئی دوست محمد کی فریاد پر زیر دفع 302,337 H2. 6/7 ATA کے تحت جوابدار مشہور منشیات فروش اور دھشت گرد گل محمد عرف گلو رند، معروف رند ، سکندر رند اور ایک نامعلوم شخص پر ایف آء آر درج کرلی گئی ہے۔ تا ھم پولیس جوابداروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ شہر میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص جام ظفر اللہ دھاریجو کے حکم پر پولیس کی نفری نے پولیس موبائلوں میں شہر میں فلیگ مارچ کیا

0 comments

Write Down Your Responses