کارکن محمد سلمان کے ماروائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے متحدہ قومی موومنٹ کورنگی یونٹ کے کارکن محمد سلمان کے ماروائے عدالت قتل کی تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے اور اس میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر عباس رضوی شامل ہیں جو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی اور اگر اس میں کوئی پولیس افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

0 comments

Write Down Your Responses