نوجوانوں کو جعلی ویزا پاسپورٹ کے زریعے روزگار پر بھیجنے کے نام پر لوٹ مار کرنے والی گینگ کا انکشاف۔

میرپورخاص ( ایم وی این بیورو رپورٹ) میرپورخاص ڈویزن سمیت سند ھ کے مختلف اضلاع سے بے روزگار نوجوانوں کو جعلی ویزا پاسپورٹ کے زریعے روزگار پر بھیجنے کے نام پر لوٹ مار کرنے والی گینگ کا انکشاف۔ مجھ سمیت ایک درجن سے زائد بے روزگار افراد کو کراچی کینٹ اسٹیشن کے ٹریول ایجنٹ اور لاڑکانہ ضلع کے باکرانی شہر دو مقامی اینجنٹوں نے دوکھے سے جعلی ویزا بنا کر لاکھوں روپئے بٹور لئے ہیں۔ حکومت، عدلیا اور دیگر متعلقہ ادارے کاروائی کریں۔ میرپورخاص کے علائقے جگنوں پاڑا کے رہائشی عبدالستار کلہوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ لاڑکانہ کے چھوٹے قصبے باکرانی کے قریب گاؤں رحیم بگھیو بٹھا کلہوڑا کے رہائشی دو بھائیوں راجہ میمن اور سلیم میمن لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاھ، سانگھڑ ، سکھر ، گھوٹکی ا ور سندھ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار کا جھانسہ دیکر سعودی، دبئی، اومان ، قطر اور دیگر ممالک میں روزگار دینے اور ویزا پاسپورٹ بنا کر دینے کا جھانسہ دیکر اپنے رازدار ٹریول ایجنٹ انور علی چھجڑ سے ملواتا ہے جس کا آفس کراچی کینٹ اسٹیشن میں ہے انکے تھرو پئسے وصول کئے جاتے ہیں اور پھر بڑی رقم لینے کے بعد بے روزگار نوجوانوں کو چکر کٹواتے ہیں ۔ عبدالستار نے بتایا کہ انہین سعودی عرب ویزا دینے اور روزگار دینے کی مد میں ایک لاکھ روپئے ٹریول ایجنٹ انورعلی چھجڑ نے لیا اور ایک لاکھ روپئے باکرانی ضلع لاڑکانہ کے رہائشی دو ایجنٹ بھائیوں راجہ میمن اور سلیم میمن نے لئے اسی طرح دس دیگر نوجوانوں سے بھی دوبھائیوں اور کراچی کے ٹریول ایجنٹ پئسے بٹور چکا ہے۔ متاثرہ نوجوان نے وزیر اعظم، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، سندھ ھاء کورٹ کے چیف جسٹس، ایف آء اے اور نیب حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور بیرونی ممالک روزگار دینے کے بہانے لوٹ مار کرنے والے دو بھائی ایجنٹوں اور انکے رنگ لیڈر ٹریول ایجنٹ انور علی چھجڑ کے خلاف کاروائی کرکے انسے لوٹی گئی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses