قیمتی سولہ ہرن زہریلا چارا کھانے سے ہلاک

پتوکی (ایم وی این نیوز) قیمتی 16ہرن زہریلا چارا کھانے سے ہلاک ہوگئے جن کی مالیت تقریباً 20لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے اور بغیر انکوائری کروائے وائلڈ لائف حکام نے دفن کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اینیمل یونیورسٹی میں شعبہ وائلڈ لائف میں افزائش نسل کیلئے رکھے گئے سولہ ہرن جاں بحق ہوگئے یہ قیمتی ہرن زہریلا چارا کھانے سے ہلاک ہوئے ہیں وائلڈ لائف حکام نے ہلاک ہونے والے سولہ ہرنوں کو اے بلاک میں خفیہ طور پر دفن کر دیا ہے ان ہرنوں کی قیمت تقریباً20لاکھ بتائی جاتی ہے ۔عوامی ، سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قیمتی ہرنوں کے ہلا ک ہونے کی مکمل انکوائری کروائی جائے

0 comments

Write Down Your Responses