پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی ،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے ،سی پی او

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حید ر اشرف نے واضح کیاہے کہ صوبائی حکومت کی عائد کردہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر قانون متحر ک ہو جائے گا ۔نہ صرف پتنگ بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے قید حوالات تھانہ کیا جائے گا ،بلکہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں ایس ایچ او رضا آباد نے گزشتہ روز تین مقدمات درج کیے اور چار ملزمان عثمان ،محمد نعیم ،تنویراور غلام فرید کو گر فتار کیا اور ان کے قبضہ سے 295پتنگیں برآمدکیں، ایس ایچ او غلام محمد آباد نے تین مقدمات درج کیے اور ایک ملزم پرویز اختر ولد گلزارکے قبضہ سے 32گوٹ تیار 480خالی گوٹیں برآمد کیں ،تھانہ پیپلز کالونی میں گزشتہ ایک مقدمہ درج ہوا اور ایک ملزم اشر جاوید کو گرفتارکیا جس کے قبضہ سے 10عدد پتنگیں اور 02 گوٹ ڈور برآمدکیں تھانہ ڈی ٹائپ میں گزشتہ دو مقدمات درج کیے گئے جس میں دو ملزمان کلیم اللہ اور عمران کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے دس عدد پتنگیں اور نو عد د گوٹ برآمد ہوئیں اور تھانہ سول لائن میں گزشتہ ایک مقدمہ در ج کیا گیا اور ایک ملزم گرفتار کیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses