نہروں کی مسلسل بندش سے علاقے بھر کے کاشتکار پریشان

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز ) نہروں کی مسلسل بندش سے علاقے بھر کے کاشتکار پریشان ۔پانی نہ ملنے کے باعث گندم کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ۔کاشتکاروں کا نہروں میں فی الفور پانی چھوڑنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق نہر سکس آر کی ٹیل کے کاشتکاروں محمد انور بھنڈر ،طاہر محمود رامے ،لیاقت جٹ ،محمد کاشف ،حبیب انور و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں کی بندش اور پانی ملنے میں تاخیر کے باعث گندم کی فصل کا شدید نقصان ہورہا ہے ۔گندم کی فصل کو اگر بروقت پانی دستیاب نہ ہوسکا تو اس کی پیدوار شدید متاثر ہونے کااندیشہ پیدا ہو جائیگا ۔اور زیر زمین کڑوا ہونے کے باعث پانی ناقابل استعمال ہے حتیٰ کہ جانوروں اور انسانوں کے پینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہ ہے ۔کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی محکمہ آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں میں پانی فی الفور چھوڑا جائے تاکہ گندم سمیت دیگر فصلوں کو بروقت پانی میسر ہو سکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses