ہارون آباد میں خاتون نے بیک وقت 3بچوں کو جنم دیا

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ایک خاتون نے بیک وقت 3بچوں کو جنم دیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق زچہ بچہ صحت مند اور خیریت سے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں9تھری آر کی رہائشی نسرین بی بی زوجہ ثناء اللہ کی صحت بگڑنے پر فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا جہاں پر نسرین بی بی نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا جن میں تینوں بیٹے شامل ہیں ۔ ۔نسرین بی بی کی شادی چودہ سال قبل ثناء اللہ نامی شخص سے ہوئی جوکہ گاؤں میں کریانہ سٹور کی دوکان چلاتا ہے ۔ اللہ نے انہیں ایک بیٹے سے نوازا جو کہ کچھ عرصہ کے بعد بیماری کے باعث اللہ کو پیارا ہوگیا لیکن دونوں میاں بیوی اللہ کی اس رضا پر راضی رہے ۔پھر اللہ نے اس جوڑے کو 6بچوں سے نوازا جن 5بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔ گزشتہ روز ساڑھے تین سال بعداللہ تعالیٰ نے اس جوڑے کو پھر سے بیک وقت تین بیٹوں سے نواز دیا جس پر بچوں کے والدین ثناء اللہ اور نسرین بی بی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بیٹوں کے بیک پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں اس نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی اس خوشی نے پہلے بیٹے کی وفات کا غم بھی بھلا دیا ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق زچہ بچہ کو ہسپتال میں بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں اور ماں و تینوں بیٹے صحت مند و توانا اور خیریت سے ہیں 

0 comments

Write Down Your Responses