چین کے یو زی چینگ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر منتخب ہوگئے

سوچی(انویسٹی گیشن ٹیم) چین کے یو زی چینگ جمعے کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں، 2000سے آئی او سی رکن 62 سالہ یو 2004-12  تک اس کے ایگزیکٹیو بورڈ سے منسلک رہے ہیں۔
گذشتہ ستمبر میں تھامس باخ کے آئی او سی صدر منتخب ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا، دیگر نائب صدور میں مراکش کے نوال المتوکل، برطانیہ کے کریگ ریڈی اور آسٹریلیا کے جان کوٹس شامل ہیں، دوسری جانب بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے صدر پاؤل ایرک ہائر کو بھی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کیلیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ہائیر ونٹر اولمپکس کے آغاز سے ایک روز قبل آئی او سی کے 126 ویں اجلاس میں آئی او سی رکنیت حاصل کرنیوالے واحد نامزد شدہ شخص تھے۔
ہائر نے 88 ووٹوں میں سے 76 حاصل کیے تھے جبکہ رکنیت کیلیے 45 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر نامزدگی کیلیے ووٹوں کی کل تعداد 91 تھی ۔ اس کے بعد انھیں حلف اٹھانے کیلیے کہا گیا جس کے بعد آئی او سی صدر اور دیگر آئی او سی ایگزیکیٹو بورڈ ارکان نے انھیں رکنیت پر مبارکباد پیش کی۔ 1996 اٹلانٹا اولمپکس مینز سنگلز گولڈ میڈلسٹ ہائیر مئی 2013 سے بی ڈبلیو ایف کے صدر ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses