امریکہ براستہ سعودی عرب پا کستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے،سنی تحریک

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) سنی تحریک کے ڈویژنل قائمقام صدر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ امریکہ براستہ سعودی عرب پا کستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔سعودی عرب ایک مخصو ص مکتبہ فکر کو ماڈل مساجد ،مدارس ،لائبریریوں کے نام پر فرقہ واریت کے اڈے قائم کرکے دے رہا ہے۔سعودی حکومت پا کستان کے اندرونی معا ملات میں مداخلت سے باز رہے۔پا کستان حکومت 1980کی کہانی دہرانے سے پرہیز کرے۔وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ایک مخصو ص مکتبہ فکر کے عسکری وونگ ،مذہب کے نام پر بنائے گئے جہادی تربیتی کیمپ،تعلیمی اداروں کے نام پر بنائے فرقہ واریت کے اڈے فوری بندکروائیں۔ملک و قوم اس بار مذہبی فرقہ واریت کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔حکمرانوں کو دانشمندی سے کام لینا چا ہئے ۔کسی بھی ایک فرقہ کو تقویت دیکر دوسرے کے مذہبی جذبات کا قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر صا حبزادہ معنم حسین صدیقی،ضلع جھنگ،تحصیل اٹھارہ ہزاری،چنیوٹ،تحصیل کمالیہ،تحصیل سمندری،تحصیل گوجرہ،تحصیل جڑانوالہ ،چک جھمرہ ،تاندلیاانوالہ کے ذمہ داروں سے ملا قات کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر محمد آصف رضاقادری ،ملک اصغر خان ،حافط زاہد قادری،محمد عابد چشتی ،محمد ساجد قادری ،محمد کاشف،مو لانا امجد لطیف ،ڈاکٹر خاور خان ،حافظ محمد حسن ،مو لانا محمد امین،مولانا محمد فرحان قادری و دیگر بھی موجود تھے۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سعودی عرب کی اس فرقہ وارانہ پالیسی اور پا کستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند نہ کی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ملک میں پہلے سے ہی مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔نوازشریف سعودی عرب کی حکومت کو پا کستان مسلکی بنیادوں پر فرقہ واریت کو ہوا دینے باز کریں ۔

0 comments

Write Down Your Responses