طالبان اور حکومت مذاکرات کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینا چاہئے

سرگودھا (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھازبیراحمدگوندل نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت مذاکرات کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینا چاہئے یہ حکومت اور طالبان دونوں کی ذمہ داری ہے۔سیکولراور ملک دشمن قوتیں مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ملکی و قومی مفاد میں یہ ہے کہ مذاکرات کاعمل کامیابی سے آگے بڑھے اور پاکستان میں دہشت گردی کے عفریت سے نجات مل سکے۔انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژکرنے کے لئے کچھ قوتیں متحرک ہوچکی ہیں۔حکومت حالات خراب کرنے والوں کو بے نقاب کرے۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور 12 سالہ دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے اے پی سی کے تمام فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کیاجاناچاہئے۔امریکی دباؤمیںآکر بننے والی پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے نہ صرف عوام کو فائدہ حاصل ہو بلکہ ملک بھی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔آپریشن کے حامی ملک میں خون خرابہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور دشمن قوتیں پاکستان میں امن نہیں چاہتیں۔فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد کسی نتیجے پر پہنچنا ہو گا ۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔راء،موساد اور سی آئی اے پاکستان کو ناکام ایٹمی ریاست ثابت کرنے کے لئے یہاں حالات خراب کررہی ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses