طالبان اور حکومت مذاکرات کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے : چوہدری غلام مرتضیٰ

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ضیاء) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضیٰ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت مذاکرات کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے ۔یہ حکومت اور طالبان دونوں کی ذمہ داری ہے ۔ملک دشمن عناصر قوتیں مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ملکی و قومی مفاد میں یہ ہے کہ مذاکرات کا عمل کامیابی سے آگے بڑھے اور پاکستانی عوام کو ملک میں جاری دہشت گردی کے عفریت سے نجات مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں اس لئے حکومت کو طالبان کیساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد کسی نتیجے پر پہنچنا ہوگا تاکہ دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا حاصل ہو ۔چوہدری غلام مرتضیٰ نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے بند کرانے کے لئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کیساتھ علاقائی خودمختاری کی تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ عملی اقدامات کرے ۔

0 comments

Write Down Your Responses