طالبان سے مذاکرات کی حمایت میں متفقہ طور پر قرار داد منظور

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) پنجاب اسمبلی میں طالبان سے مذاکرات کی حمایت میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی گئی ۔
اسپیکر پنجاب رانا محمد اقبال کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے قرار داد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قیام امن اور وسیع تر قومی مفاد میں ایوان طالبان سے مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، ایوان میں موجود ارکان نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت میں ووٹ دیا جس کے بعد قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

0 comments

Write Down Your Responses