پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے شریف براداران کی کاوشوں کاخیر مقدم کرتے ہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

فیصل آباد ( ایم وی این نیوز )امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ملک پاکستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف ،وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اورآرمی چیف آف سٹاف جنرل راحیل شریف کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے عوام الناس میں بہت زیادہ خوف وہراس پیدا ہوچکاہے جس کی روک تھام انتہائی ناگزیرہے ۔آپ نے مزید کہاکہ عوام دوست فیصلوں سے ہی حکومت مضبوط ہوتی ہے۔عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی کاوشیں جاری رہنی چاہییں ،اسی صورت ہی مسائل حل ہوں گے اورعوام کااعتماد بھی حکومت پر بحال ہوگا۔

0 comments

Write Down Your Responses