شمع سینما میں یکے بعد دیگرے 3 زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور23 سے زائد زخمی ہو گئے

پشاور: شمع سینما کے ہال میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
 پشاور میں جی ٹی روڈ کے قریب واقع شمع سینما میں یکے بعد دیگرے 3 زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور23 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب شمع سینما میں شو چل رہا تھا اور اس وقت 60 سے 70 افراد سینما ہال کے اندر موجود تھے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منقتل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ  اسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید بم کی اطلاع پر میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام افراد کو کو اندر جانے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پشاور میں پکچر ہاؤس سینما میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses