پانچ فروری کا دن پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے منسوب

واشنگٹن(انویسٹی گیشن ٹیم) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر کے میئر ڈیلورس بوبی پرنس نے 5 فروری کا دن پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سے منسوب کر دیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر نے میئر ڈیلورس بوبی پرنس نے ہر سال 5 فرسری کا دن آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے نام سے منسوب کر دیا ہے، پورٹ آرتھر کی میئر نے 5 فروری کا دن بوم بوم آفریدی کے نام منسوب کرتے ہوئے شہر کی چابی بھی پاکستانی آل راؤنڈر کے حوالے کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نہایت خوش دکھائی دیئے اور اسے پاکستان اور اپنے لئے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔ اب ہر سال 5 فروری کو پورٹ آرتھر میں شاہد آفریدی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے امریکا سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں جب کہ پاکستان میں شاہد آفریدی کے نام پر بھی ایک فلم 146146میں ہوں شاہد آفریدی145145 بھی بنائی جا چکی ہے

0 comments

Write Down Your Responses