خواتین اور بچوں کی بھلائی اورفلاح وبہبود کی سرگرمیوں سے معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے،مسز شاہ نواز

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)خواتین اور بچوں کی بھلائی اورفلاح وبہبود کی سرگرمیوں سے معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے جس کے لئے مختلف رضا کار اداروں کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں۔یہ بات مسز شاہ نواز نے انروہیل کلب کی سالانہ تقریب کے موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہی۔چےئرپرسن انروہیل کلب مسز عظمی بشیر،صدر مسز شاہین ریاض،سابق صدر مسز صفیہ نسرین،سابق سیکرٹری مسز عائشہ جاوید،مسز ہما یونس،مسز سعدیہ آصف فتیانہ اوردیگر خواتین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔مسز شمشاد شاہ نواز نے نئی نسل کی تعلیم وتربیت پر گہری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لئے انروہیل کلب سے بھرپور معاونت جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے سماجی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحیح سمت رہنمائی سے ترقی کے عمل میں ملک کی آدھے سے زائد آبادی سے بھرپوراستفادہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے انر وہیل کے فلاحی منصوبوں کو سراہا۔اس موقع پر انر وہیل سے وابستہ خواتین نے اپنے فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا

0 comments

Write Down Your Responses