باری باری ملک کو لوٹنے والی پارٹیوں کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نئے انقلاب کی بنیاد رکھے گی، راحیل منہاس

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر احمد راحیل منہاس اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے کہا ہے کہ باری باری ملک کو لوٹنے والی پارٹیوں کیخلاف نئے انقلاب کی بنیاد رکھے گی اور عوام کو مفاد پرست حکمرانوں سے نجات دلا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ باری باری حکومت کی جاتی تھی۔ اب عوام پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو زبان دیدی ہے ۔ اب نوجوانوں کی سوچ مثبت سمت میں تبدیل ہو چکی اور جو تبدیلی عمران خان ملک میں چاہتے ہیں وہ عوام کی طاقت سے اب آنیوالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کمر توڑ مہنگائی سے جینا محال کر رکھا ہے ۔ بحران اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ قومی اداروں کی نجکاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ایسا ہوا تو سینکڑوں افراد بیروزگار ہو جائیں گے اور مسائل کی ایک نئی دلدل میں عوام کو دھکیل دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت خود مسائل کا شکار ہو جائے گی کیونکہ تحریک انصاف کیلئے ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شکست دینا اب مشکل نہیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses