حکومت،پٹرولیم ‘بجلی ، گیس اور روز مرہ ،کی اشیا ء مہنگی کرکے عوام پر’’ ڈرون‘‘ حملے کرنے میں مصروف ہے، راحیل منہاس

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر احمد راحیل منہاس اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئے روز پٹرولیم مصنوعات ‘بجلی ، گیس اور روز مرہ استعمال کی اشیا ء مہنگی کرکے عوام پر’’ ڈرون‘‘ حملے کرنے میں مصروف ہے ۔ اسے عوام کو درپیش مشکلات کا کوئی احساس نہیں ۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی کو معطل کرکے رکھ دیاہے جبکہ حکمرانوں نے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھانے اور لوڈ شیڈنگ کو صرف 6ماہ میں ختم کرنے کے دعوے کرنیوالے اب کہاں ہیں ؟۔ سچ تو یہ ہے کہ حکومت عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی اور عوام کی خدمت کی جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن اور اقربا پروری کی انتہا کرکے قومی اداروں کو تباہ کر دیا اور موجودہ حکومت بھی انہی پالیسیوں کو مدنظر رکھے ہوئے عوام پر غیر ملکی قرضوں کا اس قدر بوجھ ڈال رہی ہے کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحرانوں نے کاروبار معطل کرکے رکھ دئیے ہیں ۔ عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنیوالوں حکمرانوں کا انجام قریب ہے اور عوام اپنی ہی عدالت میں ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے

0 comments

Write Down Your Responses