اللہ تعالی کا بینی نو ع آدم کیلئے سب سے بڑا انعام نبی پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دنیا میں بطور نبی آخری الزمان مبعوث کر نا ہے

سرگودھا (بیورورپورٹ)وا ئس چانسلر یو ینو رسٹی آف سرگودہا پر وفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا بینی نو ع آدم کیلئے سب سے بڑا انعام نبی پا کﷺ کو اس دنیا میں بطور نبی آخری الزمان مبعوث کر نا ہے۔ دنیا کی چھ ارب آبادی میں بسنے والے ڈیڑ ھ ارب مسلما ن اپنی جان ما ل اولا د اور والدین سے بڑھ کر حضر ت محمد ﷺ سے پیار اور محبت کر تے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے آئی ایل ایم کا لج سرگودہا کے زیر اہتمان منعقدہ سیر ت کا نفرنس میں اپنے صدارتی خطبہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے آج تک آپﷺ کے بارے میں ایک ایک واقعہ اور اہم بات کو قلم بند کیا ہے اور آپؐ کی تعلیمات پر جس ن ے بھی عمل کیا وہ کامیاب وکامران ہوا ۔ یہی وجہ ہے کہ جو مقام ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء میں آپ ؐ کو ملا وہ عزت ومرتبہ دوسرے انبیا کو نہیں ملا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہاکہ آج ہماری کمزوری اور نااتفاقی او رغفلت کی وجہ سے مغربی اقوام نے ہمارا تعارف بگاڑ دیاہے اور خود کش دھماکے ہماری شناخت او رپہنچان بن رہے ہیں۔ علم کاجواب ہمیشہ علم سے دیاجاتاہے ۔ اپنی املاک کو نقصان پہنچانا او رتوڑ پھوڑ دانش مندی نہیں او رنہ ہی ییہ انبیاء کا راستہ تھا ۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے اس موقع پر طلبا وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام بالخصوص قرآن اور نبی پاک ؐ پر ہونے والی تنقید کاجواب علمی انداز میں دیں او رپوری دنیا کے سامنے اسلام کا تعارف درست انداز میں پیش کریں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر پروفیسر حافظ محمد مسعود کمال نے کہاکہ دور حاضر میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبی ؐ میں پہناں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں دین اسلام تیزی سے پھیل رہاہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تنقید بھی اسلام ‘ قرآن پاک اور نبی پاک ؐ کی ذات گرامی پر ہو رہی ہے جسے روکنے کیلئے ہمیں علمی انداز اپنانا ہو گا او رتوحید کا پیغام پوری دنیامیں پھیلانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ مذہب اور ریاست کبھی الگ نہیں ہو سکتے ہم ترقی او رکامیابی کیلئے نبی کریم ؐ کا وہ پیغام دنیا کو دیں جس کا تصور آپ ؐ نے اپنی تعلیمات او رعملی زندگی میں دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل آئی ایم ایل کالج پروفیسر محبوب چوہدری نے کہاکہ جس طرح آپ ؐ نے پوری دنیا کے سامنے اپنا رول ماڈل پیش کیا آج ہمیں اس پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس موقع پر پروفیسر رانا عبدالقیوم او رطالب علم محمد نوید اکرم نے بھی خطاب کیا 

0 comments

Write Down Your Responses