کینٹ پولیس نے محمد یثرب سکنہ طارق آباد سے شراب11لیٹر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا

سرگودھا (بیورورپورٹ)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے محمد یثرب سکنہ طارق آباد سے شراب11لیٹر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے خادم حسین سکنہ چک40 شمالی سے پسٹل ۳۰ بور معہ3 گولیاں، تھانہ میانی پولیس نے محمد امتیاز سکنہ زیریں سے ریوالور ۳۲ بور ، محمد رمضان سکنہ بھٹی کالونی میانی سے پسٹل ۳۰ بور معہ1 گولی ، امجد سکنہ حضور پور سکنہ بندوق بارہ بور ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے مختار احمد سکنہ عصمت کالونی بھلوال سے پسٹل ۳۰ بور معہ2 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses