پرویز مشرف کے ٹرائل کیلیے عدالت ’’اے ایف آئی سی‘‘ اسپتال میں قائم کر دی جائے

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ایک بار پھر مشرف کے خصوصی عدالت میں پیش نہ ہونے پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوگا پرویز مشرف کے ٹرائل کیلیے عدالت ’’اے ایف آئی سی‘‘ اسپتال میں قائم کر دی جائے۔
جمعے کو آصفہ بھٹو نے ایک بار پھر پر ویز مشرف کی خصوصی عدالت میں عدم پیشی پر ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہر صورت آئین اور قانون کے مطابق کاروائی ہو نی چاہیے اور اگر مشرف عدالت میں نہیں آتے تو پر ویز مشرف کے ٹرائل کیلیے عدالت ’’اے ایف آئی سی ‘‘میں قائم کر دی جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses