شاہد راجپوت کی قیادت میں اسٹیشن چوک سے ایوان صحافت تک پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالی گئی

میرپورخاص ( ایم وی این بیورو رپوٹ) آ ل پاکستان مسلم لیگ سٹی میرپورخاص کی جانب سے سٹی صد ر گڈو شاہد راجپوت کی قیادت میں اسٹیشن چوک سے ایوان صحافت تک پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں رٹائرڈ جرنل پرویز مشرف کی تصاویر اور بینر اٹھا کر پرویز مشرف کے حق میں نعریبازی کی ۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انکے قائد پرویز مشرف ایک سچہ محب وطن پاکستانی جرنل ہے اور انہیں ذاتی انا پر مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بین القوامی سطح پر ملک کا امیج بلند کرنے کی سزا دینا کہاں کا انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کے مشرف کے دور میں عام شہری کو اختیار ات ملے ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا لیکن اب انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ کارکنان نے محترم عدالت سے اپیل کی کہ پرویز مشرف کے ساتھ محب وطن پاکستانی جیسا سلوک کیا جائے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses