عوا م کی خدمت اور انکے مسائل حل کروانا میری اولین ترجیحات ہیں: پرویز اقبال بٹ

پتوکی (ایم وی این نیوز) عوا م کی خدمت اور انکے مسائل حل کروانا اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ نے خان ہاؤس میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکن ہمارا قیمتی اور عظیم سرمایہ ہیں پارٹی میں انکو پورا عزت و احترام دیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا محمد اسحاق خان اور ایم پی اے چوہدری محمود انور کی قیادت میں شہر میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے اجلاس میں عمران شاہد بٹ، مرزا سجاد بیگ ، مدثر بٹ، تنویر اسلم خاں، حاجی آصف سعید، باؤ شیخ ایوب،ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ، احسن سلیم، چوہدری محمد یوسف، محمد مشتاق چوہدری اور دیگر نے بھی شرکت کی

0 comments

Write Down Your Responses