انٹر یونیورسٹیز ڈرامیٹک مقابلوں کا ڈرامہ ’ گھر کے چور‘‘ ٹریڈ میکر کی جانب سے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں کیا گیا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)آرٹس کونسل ،لائلپور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اپوا کے زیر اہتمام ڈرامیٹک مقابلوں کا ڈرامہ ’ گھر کے چور‘‘ ٹریڈ میکر کی جانب سے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔جس کے رائٹر وڈائریکٹر احمد نیازی تھے۔فنکاروں میں غفور کوڈو،شبیر آکاش،علی حیدر بھٹی،ایمان،احمد نیازی،اسلم چٹا،ودیگر فنکاروں نیاپنے فن کے جوہر دیکھائے۔ایم این اے رانا محمد افضل خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی مراہمی کے سلسلے میں فیصل آبا آرٹس کونسل، لائلپور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اپوا کی عملی کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹیزکے طلباء اور طالبات کی طرف سے مختلف موضوعات پر مبنی سٹیج ڈراموں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف فنون لطیفہ کی ترقی کیلئے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم پی ایز ڈاکٹر نجمہ افضل خان،حاجی خالد سعید،سیکرٹری اپوا انجم عالم ،کپل آف فیصل آباد،روٹری کلب انٹر نیشنل کے صدر رانا محمد اکرم خان ،کرکٹ کے کمنٹریٹر محمد ادریس اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔آخر میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کی طرف سے کھیل ’’گلوبل ویلج ‘‘ 10فروری بروز سوموار 5بج شام پیش کیا جائے گا۔

0 comments

Write Down Your Responses