وزیراعظم نوازشریف کے قافلے کومجوزہ روٹ سے ہٹ کرمخالف سمت میں لے جانے پرسینٹر راولپنڈی ٹریفک پولیس آفیسرحسیب شاہ معطل

اسلام آ باد(انویسٹی گیش ٹیم) وزیراعظم نوازشریف کے قافلے کومجوزہ روٹ سے ہٹ کرمخالف سمت میں لے جانے پرسینٹر راولپنڈی ٹریفک پولیس آفیسرحسیب شاہ کومعطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم جمعے کومری پہنچے جہاں کچھ وقت گزارنے کے بعدان کاقافلہ اسلام آبادکے لیے روانہ ہواتو کراسنگ پرایس پی ٹریفک سید حسیب شاہ قافلے کوباغ شہیداںکی جانب لے گئے جبکہ وزیراعظم کی منزل اسلام آبادتھی۔ واقعے پرگزشتہ روزایس  ڈی او راولپنڈی حسیب شاہ کوسی پی اوکلوز کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses