پہلے سےNTNنمبر رکھنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے،جنکی آمدن ٹیکس کے قابل اُ نہیں نوٹس جاری کرنے پر گہری تشویش ہے، انجمن تاجران

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے قائدحاجی شیخ محمد بشیرنے وزارت خزانہ پر زور دیا ہے کہ جو لوگ پہلے سے ٹیکس گزار ہیں اور NTN نمبر رکھتے ہیں انہیں قطعی طور پریشان نہ کیا جائے انہوں نے چیف کمشنر ان لینڈریونیو شوکے محمود سے ملاقات کے دوران چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہو ئے ریجن میں ان تاجروں کوجنکی آمدن ٹیکس کے قابل نہیں ہے انہیں چھان بین کے نوٹس جاری کرنے پر گہری تشویش کااظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ تاجروں کو بلا وجہ نوٹسز دینے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اور جن تاجروں کو یہ نوٹس جاری کئے گئے ہیں انہیں واپس لیاجائے تا کہ تاجروں کی بے چینی دور ہو سکے چیف کمشنر ان لینڈریونیو شوکے محمود سے ملاقات کے دوران یقین دلایا ہے کہ محکمہ کے اہل کار تا جروں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون کرینگے اور جو لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں انہیں سسٹم میں لانے کیلئے مشترکہ جد وجہد کی جائے گی تاکہ ٹیکس گزاروں میں اضافہ ہو اور پرانے ٹیکس گزاروں پر بوجھ کم ہو سکے ملاقات میں تاجر رہنمارانا سکندر اعظم ،FCCI کے نائب صدرچوہدری محمد اصغر اور ریجنل ٹیکس آفس کے افسران موجود تھے انجمن تاجران کے قائدشیخ محمد بشیر نے انجمن تاجران کے قائد شیخ محمد بشیرنے کہا کہ صدرخواجہ شاہد رزاق سکا کی قیادت میں ا نجمن تاجران سٹی کی پوری ٹیم ملک کی ترقی اور قومی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے شیخ محمد بشیر نے کہا کہ وہ خرابی صحت کے باوجود اپنے ساتھیوں حاجی اشرف بھلہ ،حاجی مجید کٹاریہ اوع شیخ قیوم سلیم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی بحران اور امن و امان کے جن دو بڑے مسائل کا سامنا ہے اگر ان مسائل کو حل کر لیا جائے تو ہمیں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتاتوانائی کی بچت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے پیداوارکے ساتھ ساتھ بچت پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سٹی فیصل آباد تاجروں کو جدید ٹیکنالوجی اوراس کے استعمال کیلئے راغب کرتی ہے تاکہ انکی کارکردگی اور صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے 

0 comments

Write Down Your Responses