آسٹریلیا‘ امریکہ‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ بھارت‘ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے نیزہ بازشرکت کر یں گے،چیف آرگنائزر ملک نعیم

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام نیزہ بازی کے بین الاقوامی مقابلے اور نیشنل ہارس شو 16فروری سے شروع ہورہا ہے۔ 21فروری تک جاری رہنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں آسٹریلیا‘ امریکہ‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ بھارت‘ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے نیزہ بازشرکت کر رہے ہیں جبکہ نیشنل ہارس شو میں 200سے زائد قومی گھڑسوار مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ نیشنل ہارس شو کے دوران گھوڑوں کے بہترین بریڈ‘ گھوڑا ڈانس اور چال باز گھوڑوں کے مقابلے بھی منعقد ہونگے۔ واضح رہے کہ امسال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر نیزہ بازی کے مقابلوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس میں دوسرے ممالک کی ٹیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ دنیا کی سات بہترین ٹیمیں زرعی یونیورسٹی میں مدمقابل ہونگی۔ چیف آرگنائزر ملک نعیم کے مطابق بھارتی‘ آسٹریلوی‘ امریکی اور جرمنی کی ٹیمیں پہلی مرتبہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں شامل ہونگی جبکہ گزشتہ سال برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے گھڑسواروں نے حصہ لیا تھا۔

0 comments

Write Down Your Responses