مہنگائی نے غریب طبقے کی زندگی اجیرن کردی ہے : ملک رشید احمد

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی)سیاسی و سماجی رہنماء ملک رشید احمد نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب طبقے کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ نوجوان نسل بیروزگاری کے باعث خودکشیاں کر نے پر مجبور ہے ۔حکمرانوں کو ان خودکشیوں کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام بھی بیروزگار نوجوانوں کے لئے ایک اچھی سکیم ہے لیکن ہزاروں ایسے نوجوان اور خاندان ہیں جو ایسی سکیموں سے محروم ہیں یا خود استفادہ نہیں کرنا چاہتے ان کے لئے بھی ضروریات زندگی کی اشیاء معقول قیمت پر ملنی چائیں اور حکمران ایسی پالیسیاں مرتب کرے جس سے عام شہری کو ریلیف مل سکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses