عمران فاروق قتل کیس میں کراچی ایئرپورٹ سے 2 افراد کی گرفتاری کا کوئی علم نہیں

لاہور(انویسٹی گیشن ٹیم) وزیر اطللاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں 2 افراد کی گرفتاری کا انہیں کوئی علم نہیں تاہم اس حوالے سے وزیرداخلہ ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطللاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انہیں عمران فاروق قتل کیس میں کراچی ایئرپورٹ سے 2 افراد کی گرفتاری کا کوئی علم نہیں، گرفتاریوں سے متعلق سوال وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پوچھا جائے وہ ہی اس کا جواب دیں گے۔
حکومتی کمیٹی کی جانب سے تجاویز دینے سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی ابھی کوئی مطالبہ لے کرنہیں آئی، کوئی مطالبہ آیا تو اس پر بات کریں گے، مذاکراتی کمیٹی کو بنے 2، 4 دن ہوئے ہیں اس لئے زیادہ بے تابی اچھی نہیں ہے۔ حکومت اور طالبان کی طرف سے 2 کمیٹیاں بنی ہیں وہ اپنی کام کر رہی ہیں کمیٹیوں سےمتعلق تبصرہ کروں تو ایسا نہ ہوکہ ان کا کام متاثر ہو، ہم امن کی تلاش میں نکلے ہیں اورامن ہی ہماری منزل ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses