ھندو پنجائت میرپورخاص، فنکشنل لیگ ، سندھ یونائٹڈ پارٹی، الغوثیہ ویلیفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورو رپورٹ) میرپورخاص کے علائقے اختر کالونی کی رہائشی دو معصوم بچیوں دس سالا پوجا اور چھ سالہ جمناں کو مبینہ طور پر زبردستی مسلمان کرکے عدلات میں پیش کرکے دارلعمان بھیجنے کے خلاف ھندو پنجائت میرپورخاص، فنکشنل لیگ ، سندھ یونائٹڈ پارٹی، الغوثیہ ویلیفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے اسٹیشن چوک سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے سیکڑو ں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھار کر ا حتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے اور ھندو پنچائت میرپورخاص کے رھنماء سیٹھ لچھمن داس نے کی ۔ جبکہ سندھ یونائٹڈ پارٹی کے ضلعے رھنماء معسود وسان، مسلم لیگ فنکشل کے رکن سندھ کونسل رحیم بلوچ ، الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری روشن علی ، ہومن رائٹس سول سوسائٹی کے رھماء ایڈوکیٹ کانجی رانو بل بھیل ، نو مسلم بیچیوں کے والدین شریمتی ورجو اور سوموں بھی شامل تھے ۔ ریلی کے سیکڑو شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ بعد ازاں ھندو پنچائت میرپورخاص کے رھنماء سیٹھ لچھمن داس نے کی ، سندھ یونائٹڈ پارٹی کے ضلعے رھنماء معسود وسان، مسلم لیگ فنکشل کے رکن سندھ کونسل رحیم بلوچ ، الغوثیہ ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری روشن علی ، ہومن رائٹس سول سوسائٹی کے رھماء ایڈوکیٹ کانجی رانو بل بھیل اور دیگر نے ا یوان صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرن کرے ہوئے بتایا کہ 4 فرووری 2014 کو میرپورخاص کے علائقے اختر کالونی سے دو معصوم ھندو بچیاں دس سالہ پوجا اور چھ سالہ جمنا برتن فروخت کرنے کے لئے نکلی واپس نہیں آئی ماں باب او ر دیگر ورثاء کی جانب سے بچیوں کی تلاش کی گئی لیکن نہیں ملی ، میڈیا پر خبر آنے کے بعد بھانسنگ آباد کے رہائشی رجب پٹھان نامی شخص نے محمود آباد پولیس سے ملکر بچیوں کو اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد عدالت میں زبردستی مسلمان بنا کر پیش کیاں جہاں پر محمودآباد پولیس نے ماں باب اور دیگر ورثاء کو بچیوں سے ملنے نہیں دیا اور عدالت نے بچیوں کو دارلعمان بھیج دیا۔۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بچیوں کو ورغلا کر معزز عدالت مین غلط بیانی کرائی گئی۔۔ رھنماؤں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس،، سندھ ھاء کورٹ کے چیف جسٹس، معتبر ڈائریکٹر ہومن رائٹس بورڈ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ بچیوں کو دارلعمان سے نکلواکر ماں باب کے حوالے کیا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses